سورة الشعراء - آیت 26

قَالَ رَبُّكُمْ وَرَبُّ آبَائِكُمُ الْأَوَّلِينَ

ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد

کہا جو تمھارا رب اور تمھارے پہلے باپ دادا کا رب ہے۔

تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ

موسیٰ (علیہ السلام) نے جب دیکھا کہ وہ جان بوجھ کر اپنے آپ کو اور اپنی پوری قوم کو دھوکہ دے رہا ہے، اور حقیقت کا اعتراف کرنے سے کترا رہا ہے، تو اس کی اور حاضرین مجلس کی مزید آنکھیں کھول دینے کے لیے انہوں نے کہا کہ وہی جو تمہارا رب ہے اور تمہارے گذشتہ آباء و اجداد کا رب ہے۔ موسیٰ (علیہ السلام) نے صراحت کردی کہ اے فرعون ! تم رب العالمین کا ایک حقیر بندہ ہو، رب نہیں، اور اے فرعون کے ماننے والو, تم رب العالمین کو چھوڑ کر اس کے ایک حقیر بندہ یعنی فرعون کی عبادت کیوں کرتے ہو؟