سورة الشعراء - آیت 21

فَفَرَرْتُ مِنكُمْ لَمَّا خِفْتُكُمْ فَوَهَبَ لِي رَبِّي حُكْمًا وَجَعَلَنِي مِنَ الْمُرْسَلِينَ

ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد

پھر میں تم سے بھاگ گیا جب میں تم سے ڈرا تو میرے رب نے مجھے حکم عطا کیا اور مجھے رسولوں میں سے بنا دیا۔

تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ

میں تمہارے علاقے سے بھاگ کر مدین چلا گیا، اس ڈر سے کہ کہیں تم لوگ مجھے قتل نہ کردو۔ سورۃ القصص آیت 20 میں آیا ہے کہ آل فرعون کے ہی ایک مرد مومن نے موسیٰ (علیہ السلام) کو خبر دی تھی کہ فرعون کے دربار میں ان کے قتل کی سازش ہو رہی ہے، اس لیے بہتر یہ ہے کہ وہ یہاں سے نکل کر کہیں اور چلے جائیں۔ چنانچہ موسیٰ (علیہ السلام) وہاں سے نکل کر مدین چلے گئے۔ موسیٰ (علیہ السلام) نے کہا مجھے اللہ نے حکمت و نبوت سے نوازا ہے، اور اپنا رسول بنایا ہے،