سورة الشعراء - آیت 6
فَقَدْ كَذَّبُوا فَسَيَأْتِيهِمْ أَنبَاءُ مَا كَانُوا بِهِ يَسْتَهْزِئُونَ
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
پس بے شک وہ جھٹلا چکے، سو ان کے پاس جلد ہی اس چیز کی خبریں آجائیں گی جس کا وہ مذاق اڑایا کرتے تھے۔
تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ
آیت 6 میں ان کے اس کافرانہ رویہ پر دھمکی دی گئی ہے کہ چونکہ انہوں نے قرآن کو جھٹلا دیا ہے اس لیے ان پر وہ عذاب آ کر رہے گا جس کا مذاق اڑاتے تھے۔