سورة الشعراء - آیت 2

تِلْكَ آيَاتُ الْكِتَابِ الْمُبِينِ

ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد

یہ واضح کتاب کی آیات ہیں۔

تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ

آیت 2 میں قرآن کریم کی عظمت کی طرف اشارہ کیا گیا ہے، اسی لیے اشارہ قریب ’’ھذہ‘‘ کے بجائے اشارہ بعید’’ تلک‘‘ استعمال کیا گیا ہے، اور اس کتاب عظیم کی تعریف بیان کی گئی ہے کہ یہ حق و باطل، اور ہدایت و گمراہی کے درمیان امتیاز پیدا کرتی ہے۔