سورة الفرقان - آیت 76
خَالِدِينَ فِيهَا ۚ حَسُنَتْ مُسْتَقَرًّا وَمُقَامًا
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
ہمیشہ اس میں رہنے والے ہیں۔ وہ ٹھہرنے اور رہنے کی اچھی جگہ ہے۔
تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ
اس جنت میں فرشتے انہیں مبارکبادی دیں گے، اور ہمیشہ کے لیے امن و سلامتی اور سعادت و نیک بختی کا پیغام پہنچائیں گے، اللہ کے وہ نیک بندے اس جنت میں ہمیشہ کے لیے رہیں گے، اور وہ کیا ہی اچھی جائے رہائش ہوگی کہ جنہیں وہاں رہنا نصیب ہوجائے گا، وہ ہر آفات و بلیات سے ہمیشہ کے لیے محفوظ ہوجائیں گے۔