سورة الفرقان - آیت 75
أُولَٰئِكَ يُجْزَوْنَ الْغُرْفَةَ بِمَا صَبَرُوا وَيُلَقَّوْنَ فِيهَا تَحِيَّةً وَسَلَامًا
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
ان لوگوں کو جزا میں بالاخانہ دیا جائے گا، اس لیے کہ انھوں نے صبر کیا اور اس میں ان کا استقبال زندگی کی دعا اور سلام کے ساتھ کیا جائے گا۔
تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ
اللہ کے جن نیک بندوں کے اندر یہ صفات پائی جائیں گی، ان سے ان کے رب نے یہ وعدہ کیا ہے کہ وہ انہیں جنت میں اعلی مقام عطا فرمائے گا، اس لیے کہ انہوں نے اپنے رب کی بندگی کی راہ میں تمام تکلیفیں گوارہ کیں اور حق پر قائم رہے، یہاں تک کہ جان، جان آفریں کے سپرد کردی۔