سورة الفرقان - آیت 43

أَرَأَيْتَ مَنِ اتَّخَذَ إِلَٰهَهُ هَوَاهُ أَفَأَنتَ تَكُونُ عَلَيْهِ وَكِيلًا

ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد

کیا تو نے وہ شخص دیکھا جس نے اپنا معبود اپنی خواہش کو بنا لیا، تو کیا تو اس کا ذمہ دار ہوگا۔

تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ

20۔ نبی کریم (ﷺ) کی مزید تسلی کے لیے، اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ جو اپنی خواہش نفس کا بندہ ہو کہ آج ایک پتھر کی عبادت کر رہا ہے اور کل اگر اسے کوئی دوسرا خوبصورت پتھر نظر آجاتا ہے تو پہلے کو چھوڑ کو دوسرے کو پوجنے لگتا ہے، کیا آپ ایسے گرے انسان کو راہ راست پر لا سکتے ہیں اگر ایسا نہیں کرسکتے تو اسے اس کے حال پر چھوڑ دیجئے۔