سورة الفرقان - آیت 24
أَصْحَابُ الْجَنَّةِ يَوْمَئِذٍ خَيْرٌ مُّسْتَقَرًّا وَأَحْسَنُ مَقِيلًا
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
اس دن جنت والے ٹھکانے کے اعتبار سے نہایت بہتر اور آرام گاہ کے اعتبار سے کہیں اچھے ہوں گے۔
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
اہل جنت کو اللہ تعالیٰ کی طرف سے رہائش کے لیے بہت ہی اچھی جگہ ملے گی، اور انہیں بہت ہی عمدہ آرام گاہ دیا جائے اللہ تعالیٰ نے اسی سورت کی آیت (76) میں فرمایا ہے﴿ خَالِدِينَ فِيهَا حَسُنَتْ مُسْتَقَرًّا وَمُقَامًا﴾، اس میں جنتی ہمیشہ رہیں گے، وہ بہت ہی اچھی جگہ اور عمدہ مقام ہے۔