سورة الفرقان - آیت 5

وَقَالُوا أَسَاطِيرُ الْأَوَّلِينَ اكْتَتَبَهَا فَهِيَ تُمْلَىٰ عَلَيْهِ بُكْرَةً وَأَصِيلًا

ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد

اور انھوں نے کہا یہ پہلے لوگوں کی کہانیاں ہیں، جو اس نے لکھوا لی ہیں، تو وہ پہلے اور پچھلے پہر اس پر پڑھی جاتی ہیں۔

تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی

مشرکین کہا کرتے تھے یہ قرآن گزشتہ زمانوں کے قصے ہیں جنہیں محمد صبح و شام کچھ لوگوں کی مدد سے لکھواتا رہتا ہے، اور پھر انہیں قرآن کے نام سے سنا دیتا ہے۔ کہتے ہیں کہ نضر بن حارث اس شبہ کے پھیلانے میں پیش پیش رہتا تھا،