سورة النور - آیت 56

وَأَقِيمُوا الصَّلَاةَ وَآتُوا الزَّكَاةَ وَأَطِيعُوا الرَّسُولَ لَعَلَّكُمْ تُرْحَمُونَ

ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد

اور نماز قائم کرو اور زکوٰۃ ادا کرو اور رسول کا حکم مانو، تاکہ تم رحم کیے جاؤ۔

تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ

32۔ صحابہ کرام کو بالخصوص اور مسلمانوں کو بالعموم مخاطب کر کے کہا جارہا ہے کہ تم اللہ کی بندگی کرو، نماز قائم کرو، زکوۃ ادا کرو اور تمام معاملات زندگی میں رسول اللہ (ﷺ) کی اطاعت کرو، ہر زمانے میں تمہاری کامیابی کا یہی راز ہے، اور ایسا ہی کرنے سے رحمت باری تعالیٰ تم پر سایہ فگن رہے گی۔