سورة النور - آیت 25

يَوْمَئِذٍ يُوَفِّيهِمُ اللَّهُ دِينَهُمُ الْحَقَّ وَيَعْلَمُونَ أَنَّ اللَّهَ هُوَ الْحَقُّ الْمُبِينُ

ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد

اس دن اللہ انھیں ان کا صحیح بدلہ پورا پورا دے گا اور وہ جان لیں گے کہ بے شک اللہ ہی حق ہے، جو ظاہر کرنے والا ہے۔

تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی

اور اللہ انہیں ان بد اعمالیوں کا پورا پورا بدلہ چکا دے گا، اور تب انہیں معلوم ہوجائے گا کہ اللہ کی ذات برحق ہے۔