سورة المؤمنون - آیت 115
أَفَحَسِبْتُمْ أَنَّمَا خَلَقْنَاكُمْ عَبَثًا وَأَنَّكُمْ إِلَيْنَا لَا تُرْجَعُونَ
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
تو کیا تم نے گمان کرلیا کہ ہم نے تمھیں بے مقصد ہی پیدا کیا ہے اور یہ کہ بے شک تم ہماری طرف نہیں لوٹائے جاؤ گے؟
تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ
38۔ بعث بعد الموت کا انکار کرنے والے کافروں کو مزید ڈانٹ پلائی جارہی ہے کہ کیا تم لوگ اس غلط فہمی میں مبتلا ہو کہ ہم نے تمہیں بغیر کسی مقصد کے اور بیکار پیدا کیا ہے، اور تمہیں مرنے کے بعد دوبارہ ہمارے پاس لوٹ کر نہیں آنا ہوگا۔