سورة المؤمنون - آیت 114
قَالَ إِن لَّبِثْتُمْ إِلَّا قَلِيلًا ۖ لَّوْ أَنَّكُمْ كُنتُمْ تَعْلَمُونَ
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
فرمائے گا تم نہیں رہے مگر تھوڑا ہی، کاش کہ واقعی تم جانتے ہوتے۔
تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ
تو اللہ تعالیٰ پھر ان سے کہے گا کہ بہرحال تم لوگ دنیا میں کم ہی دن رہے تھے، اصل طویل زندگی تو اب شروع ہوئی ہے، اگر تم اس حقیقت پر ایمان لائے ہوتے اور فانی زندگی کو ابدی زنگی پر ترجیح نہ دی ہوتی اور صبر و استقامت کے ساتھ اللہ کی بندگی کی ہوتی تو مومنوں کی طرح آج تم بھی کامیاب اور فائز المرام ہوتے۔