سورة المؤمنون - آیت 90
بَلْ أَتَيْنَاهُم بِالْحَقِّ وَإِنَّهُمْ لَكَاذِبُونَ
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
بلکہ ہم ان کے پاس حق لائے ہیں اور بے شک وہ یقیناً جھوٹے ہیں۔
تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ
27۔ اللہ تعالیٰ نے انسانوں کو قول برحق کی خبر دے ری ہے کہ اس کے سوا کوئ معبود نہیں ہے اور اس حقیقت کے اثبات کے لیے اس نے قطعی اور واضح دلائل پیش کردیئے ہیں، اس لیے کفار قریش جو اللہ کے ساتھ غیروں کو شریک بناتے ہیں، یہ محض ان کی افترا پردازی ہے، جیسا کہ اللہ تعالیٰ نے اسی سورت کی آخری آیت میں فرمایا ہے : ﴿ وَمَنْ يَدْعُ مَعَ اللَّهِ إِلَهًا آخَرَ لَا بُرْهَانَ لَهُ بِهِ فَإِنَّمَا حِسَابُهُ عِنْدَ رَبِّهِ﴾جو شخص اللہ کے ساتھ کسی دوسرے معبود کو پکارے گا جس کی کوئی دلیل اس کے پاس نہیں ہے تو اس کا حساب اس کے رب کے پاس ہوگا۔