سورة المؤمنون - آیت 89
سَيَقُولُونَ لِلَّهِ ۚ قُلْ فَأَنَّىٰ تُسْحَرُونَ
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
ضرور کہیں گے اللہ کے لیے ہے۔ کہہ پھر تم کہاں سے جادو کیے جاتے ہو؟
تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ
تو وہ کہیں گے کہ اللہ کے سوا کوئی ان باتوں پر قادر نہیں ہے تو پھر آپ ان سے کہہ دیجیے کہ یہ جانتے ہوئے کیوں دھوکہ کھاتے ہو اور کیوں بعث بعد الموت کا انکار کرتے ہو؟