سورة المؤمنون - آیت 79
وَهُوَ الَّذِي ذَرَأَكُمْ فِي الْأَرْضِ وَإِلَيْهِ تُحْشَرُونَ
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
اور وہی ہے جس نے تمھیں زمین میں پھیلایا اور اسی کی طرف تم اکٹھے کیے جاؤ گے۔
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
24۔ اور اس نے انسانوں کو پہلی بار بغیر کسی سابق نمونہ کے پیدا کیا، اور نظام تناسل کے ذریعہ ان کی تعداد بڑھا کر چہار دانگ عالم میں پھیلا دیا، اور جب قیامت آئے گی تو پھر وہ اپنی قبروں سے اٹھ اٹھ کر میدان محشر میں جمع ہوجائیں گے اور اس کے سامنے اپنے اعمال کا حساب چکائیں گے، تو جس نے انہیں پہلی بار پیدا کیا ہے وہ یقینا انہیں دوبارہ زندہ کرنے پر قادر ہے۔