سورة المؤمنون - آیت 57

إِنَّ الَّذِينَ هُم مِّنْ خَشْيَةِ رَبِّهِم مُّشْفِقُونَ

ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد

بے شک وہ لوگ جو اپنے رب کے خوف سے ڈرنے والے ہیں۔

تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ

16۔ کافروں کے برعکس اللہ کی جانب سے خیرات و برکات کے حقدار وہ ہوتے ہیں جو مندرجہ ذیل چار صفات سے متصف ہوتے ہیں : پہلی صٖفت ہے کہ وہ اللہ کے عذاب کے خوف سے لرزاں رہتے ہیں۔