سورة المؤمنون - آیت 42
ثُمَّ أَنشَأْنَا مِن بَعْدِهِمْ قُرُونًا آخَرِينَ
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
پھر ان کے بعد ہم نے کئی اور زمانوں کے لوگ پیدا کیے۔
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
10۔ اللہ تعالیٰ نے قوم ہود کی ہلاکت کے بعد دوسری قوموں کو پیدا کیا بعض مفسرین کا خیال ہے کہ یہاں ﴿قُرُونًا آخَرِينَ﴾ سے مراد صالح، لوط اور شعیب علیہم السلام کی قومیں ہیں، اور بعض کہتے ہیں کہ ان سے مراد بنی اسرائیل ہیں،