سورة المؤمنون - آیت 38
إِنْ هُوَ إِلَّا رَجُلٌ افْتَرَىٰ عَلَى اللَّهِ كَذِبًا وَمَا نَحْنُ لَهُ بِمُؤْمِنِينَ
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
یہ نہیں ہے مگر ایک آدمی، جس نے اللہ پر ایک جھوٹ گھڑ لیا ہے اور ہم ہرگز اسے ماننے والے نہیں ہیں۔
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
یہ آدمی اللہ کے بارے میں جھوٹ بول رہا ہے کہ اللہ تمہیں دوبارہ زندہ کرے گا۔ اور تمہارے اعمال کا حساب لے کر تمہیں جزا و سزا دے گا، اس لیے ہم اس پر ایمان نہیں لائیں گے۔