سورة الحج - آیت 50
فَالَّذِينَ آمَنُوا وَعَمِلُوا الصَّالِحَاتِ لَهُم مَّغْفِرَةٌ وَرِزْقٌ كَرِيمٌ
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
تو وہ لوگ جو ایمان لائے اور انھوں نے نیک اعمال کیے ان کے لیے سراسر بخشش اور باعزت رزق ہے۔
تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ
آیات (50، 51) میں اسی انجام نیک و بد کو بیان کیا گیا ہے کہ جو لوگ ایمان لائیں گے اور عمل صالح کریں گے، اللہ تعالیٰ ان کے گناہوں کو درگزر فرمائے گا اور انہیں جنت میں داخل کردے گا ۔