سورة الأنبياء - آیت 80

وَعَلَّمْنَاهُ صَنْعَةَ لَبُوسٍ لَّكُمْ لِتُحْصِنَكُم مِّن بَأْسِكُمْ ۖ فَهَلْ أَنتُمْ شَاكِرُونَ

ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد

اور ہم نے اسے تمھارے لیے زرہ بنانا سکھایا، تاکہ وہ تمھاری لڑائی سے تمھارا بچاؤ کرے۔ تو کیا تم شکر کرنے والے ہو؟

تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ

آیت (٨٠) میں ہے کہ اللہ تعالیٰ نے انہیں اسلحہ سازی کا علم دیا تھا، اور ان کے ہاتھ میں لوہا آتے ہی نرم ہوجاتا تھا، تاکہ اس سے بآسانی جو ہتھیار بنانا چاہیں بنالیں، سورۃ سبا آیات (١٠، ١١) میں ہے : ﴿ وَأَلَنَّا لَهُ الْحَدِيدَ أَنِ اعْمَلْ سَابِغَاتٍ وَقَدِّرْ فِي السَّرْدِ﴾ اور ہم نے ان کے لیے لوہا نرم کردیا کہ آپ پوری پوری زرہیں بنایئے اور جوڑوں میں اندازہ رکھیے (تاکہ چھوٹی بڑی نہ ہوں، یا سخت یا نرم نہ ہوں)۔