سورة الأنبياء - آیت 76
وَنُوحًا إِذْ نَادَىٰ مِن قَبْلُ فَاسْتَجَبْنَا لَهُ فَنَجَّيْنَاهُ وَأَهْلَهُ مِنَ الْكَرْبِ الْعَظِيمِ
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
اور نوح کو بھی جب اس نے اس سے پہلے پکارا تو ہم نے اس کی دعا قبول کرلی، پھر اسے اور اس کے گھر والوں کو بہت بڑی گھبراہٹ سے بچا لیا۔
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
(٢٥) نوح (علیہ السلام) بھی اللہ کے بڑے انبیا میں سے تھے، انہیں چالیس سال کی عمر میں نبوت ملی، اس کے بعد سے نو سو پچاس سال تک اپنی قوم میں دعوت کا کام کرتے رہے،