سورة الأنبياء - آیت 70
وَأَرَادُوا بِهِ كَيْدًا فَجَعَلْنَاهُمُ الْأَخْسَرِينَ
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
اور انھوں نے اس کے ساتھ ایک چال کا ارادہ کیا تو ہم نے انھی کو انتہائی خسارے والے کردیا۔
تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ
آیت (٧٠) میں اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ بت پرستوں نے تو ابراہیم کے خلاف سازش کی کہ انہیں جلا کر خاکستر کردیں لیکن اللہ نے ان کی سازش کو انہی کی طرف پھیر دیا، ان کی کوشش ضائع ہوئی، مال کا خسارہ ہوا اور مقصد حاصل نہیں ہوا، اور دنیا نے جان لیا کہ ابراہیم حق پر ہیں اور وہ سراسر باطل پر۔