سورة الأنبياء - آیت 54

قَالَ لَقَدْ كُنتُمْ أَنتُمْ وَآبَاؤُكُمْ فِي ضَلَالٍ مُّبِينٍ

ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد

کہا بلاشبہ یقیناً تم اور تمھارے باپ دادا کھلی گمراہی میں تھے۔

تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ

ابراہیم نے کہا تم اور تمہارے باپ دادے سبھی کھلی گمراہی میں بھٹکتے رہے ہیں۔ کیا اس سے بھی بڑھ کر بے عقلی ہوسکتی ہے کہ انسان ایسے بتوں کی پرستش کرے جو نہ نفع پہنچا سکتے ہیں اور نہ نقصان اور جو نہ دیکھ سکتے ہیں اور نہ سن سکتے ہیں۔ نفسی لکھتے ہیں کہو وہ اور ان کے باپ دادے سبھی کھلی گمراہی میں مبتلا تھے۔