سورة الأنبياء - آیت 13
لَا تَرْكُضُوا وَارْجِعُوا إِلَىٰ مَا أُتْرِفْتُمْ فِيهِ وَمَسَاكِنِكُمْ لَعَلَّكُمْ تُسْأَلُونَ
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
بھاگو نہیں اور ان (جگہوں) کی طرف واپس آؤ جن میں تمھیں خوش حالی دی گئی تھی اور اپنے گھروں کی طرف، تاکہ تم سے پوچھا جائے۔
تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ
تو فرشتوں نے ان سے استہزا کے طور پر کہا کہ بھاگو نہیں، بلکہ اپنے ناز و نعم میں پڑے رہو، تم تو بڑے لوگ ہو، لوگوں کو تمہاری ضرورت ہے وہ تمہارے پاس اپنے مسائل میں صلاح و مشورے کے لیے آئیں گے