سورة الأنبياء - آیت 6

مَا آمَنَتْ قَبْلَهُم مِّن قَرْيَةٍ أَهْلَكْنَاهَا ۖ أَفَهُمْ يُؤْمِنُونَ

ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد

ان سے پہلے کوئی بستی، جسے ہم نے ہلاک کیا، ایمان نہیں لائی تو کیا یہ ایمان لے آئیں گے؟

تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ

اسی لیے اللہ تعالیٰ نے ان کی بات کا جواب دیتے ہوئے فرمایا کہ جو کافر قومیں ان سے پہلے دنیا میں گزر چکی ہیں انہوں نے بھی انہی کی طرح نشانیوں کا مطالبہ کیا تھا اور ان نشانیوں کے آجانے کے بعد ایمان نہیں لائیں، تو ہم نے انہیں مزید مہلت دیئے بغیر ہلاک کردیا، ہمیں معلوم ہے کہ یہ کفار مکہ بھی ایسا ہی کریں گے اور ہم نہیں چاہتے ہیں کہ انہیں ہلاک کردیا جائے، اسی لیے ان کے اصرار کے باوجود ان کا مطالبہ پورا نہیں کیا جارہا ہے۔