سورة طه - آیت 125

قَالَ رَبِّ لِمَ حَشَرْتَنِي أَعْمَىٰ وَقَدْ كُنتُ بَصِيرًا

ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد

کہے گا اے میرے رب! تو نے مجھے اندھا کر کے کیوں اٹھایا ؟ حالانکہ میں تو دیکھنے والا تھا۔

تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی

اور جب اپنی اس حالت پر تعجب کرتے ہوئے اللہ تعالیٰ سے سوال کرے گا کہ میرے رب ! تو نے مجھے اندھا کیوں بنا دیا ہے میں تو دنیا میں اور قبر سے اٹھنے تک آنکھوں والا تھا؟