سورة طه - آیت 111
وَعَنَتِ الْوُجُوهُ لِلْحَيِّ الْقَيُّومِ ۖ وَقَدْ خَابَ مَنْ حَمَلَ ظُلْمًا
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
اور سب چہرے اس زندہ رہنے والے، قائم رکھنے والے کے لیے جھک جائیں گے اور یقیناً ناکام ہوا جس نے بڑے ظلم کا بوجھ اٹھایا۔
تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ
٤٥۔ قیامت کے دن تمام اہل محشر کی گردنیں اللہ کے سامنے جھکی ہوں گی جس کی صفت’’ حی ‘‘ہے، یعنی جو ہمیشہ سے زندہ ہے اور ہمیشہ زندہ رہے گا اور جس کی صفت’’ قیوم‘‘ ہے، یعنی جسے کبھی نیند نہ آئی اور اور نہ کبھی آئے گی، جو ہر چیز کا محافظ و مدبر ہے وہ اپنی ذات و صفات میں کامل ہے اور ہر شے اس کی محتاج ہے۔