سورة طه - آیت 91
قَالُوا لَن نَّبْرَحَ عَلَيْهِ عَاكِفِينَ حَتَّىٰ يَرْجِعَ إِلَيْنَا مُوسَىٰ
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
انھوں نے کہا ہم اسی پر مجاور بن کر بیٹھے رہیں گے، یہاں تک کہ موسیٰ ہماری طرف واپس آئے۔
تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ
تو ان گمراہوں نے جواب دیا کہ موسیٰ کے واپس آنے تک ہم اپنے اسی معبود کی عبادت کریں گے۔ ہارون (علیہ السلام) نے جب اس بت پرستی پر ان کا اصرار دیکھا تو ان بارہ ہزار افراد کو لے کر الگ ہوگئے، جنہوں نے بچھڑے کی پوجا نہیں کی تھی۔