سورة طه - آیت 82

وَإِنِّي لَغَفَّارٌ لِّمَن تَابَ وَآمَنَ وَعَمِلَ صَالِحًا ثُمَّ اهْتَدَىٰ

ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد

اور بے شک میں یقیناً اس کو بہت بخشنے والا ہوں جو توبہ کرے اور ایمان لائے اور نیک عمل کرے، پھر سیدھے راستے پر چلے۔

تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ

اور جو کفر وشرک اور معصیت و نفاق سے توبہ کرتا ہے ایمان و عمل صالح کی زندگی اختیار کرتا ہے اور اس پر ثابت قدم رہتا ہے ہم اسے معاف کردیتے ہیں۔