سورة طه - آیت 67
فَأَوْجَسَ فِي نَفْسِهِ خِيفَةً مُّوسَىٰ
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
تو موسیٰ نے اپنے دل میں ایک خوف محسوس کیا۔
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
موسیٰ (علیہ السلام) بحیثیت انسان ان سانپوں سے ڈر گئے، یا اس بات سے ڈر گئے کہ کہیں لوگ جادوگروں کے کرتب سے متاثر نہ ہوجائیں، اس لیے کہ ان کی لاٹھیاں اور رسیاں بھی موسیٰ (علیہ السلام) کی لاٹھی کی مانند سانپ بن کر لوگوں کے سامنے دوڑ رہی تھیں،