سورة طه - آیت 65
قَالُوا يَا مُوسَىٰ إِمَّا أَن تُلْقِيَ وَإِمَّا أَن نَّكُونَ أَوَّلَ مَنْ أَلْقَىٰ
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
انھوں نے کہا اے موسیٰ ! یا تو یہ کہ تو پھینکے اور یا یہ کہ ہم پہلے ہوں جو پھینکے۔
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
(٢٤) جب جادوگروں کے درمیان اتفاق ہوگیا کہ مقابلہ کیسے کیا جائے، تو انہوں نے موسیٰ (علیہ السلام) سے پوچھا کہ پہلے تم اپنی لاٹھی زمین پر ڈالو گے، یا ہم ڈالیں؟