سورة طه - آیت 62

فَتَنَازَعُوا أَمْرَهُم بَيْنَهُمْ وَأَسَرُّوا النَّجْوَىٰ

ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد

تو وہ اپنے معاملے میں آپس میں جھگڑ پڑے اور انھوں نے پوشیدہ سرگوشی کی۔

تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی

موسیٰ کی بات سن کر جادوگروں کے درمیان اختلاف ہوگیا اور آپس میں سرگوشیاں کرنے لگے کہ یہ کوئی جادوگر ہے یا واقعی اللہ کا رسول ہے۔