سورة طه - آیت 43

اذْهَبَا إِلَىٰ فِرْعَوْنَ إِنَّهُ طَغَىٰ

ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد

دونوں فرعون کے پاس جاؤ، بے شک وہ سرکش ہوگیا ہے۔

تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ

آیات (43، 44) میں مذکور بالا اجمال کی تفصیل ہے کہ آپ دونوں میرا پیغام لے کر فرعون کے پاس جایے جس نے سرکشی کی راہ اختیار کرلی ہے اور اپنے آپ کو ایک بندہ عابد و عاجز ثابت کرنے کے بجائے رب اور معبود ہونے کا دعوی کربیٹھا ہے ۔