سورة طه - آیت 3

إِلَّا تَذْكِرَةً لِّمَن يَخْشَىٰ

ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد

بلکہ نصیحت کرنے کے لیے، اس کو جو ڈرتا ہے۔

تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ

بلکہ یہ تو اللہ سے ڈرنے والوں کے لیے اپنی آیتوں میں موعظت و نصیحت لیے ہوئے ہے، تاکہ وہ اس سے استفادہ کرتے ہوئے خلوص نیت کے ساتھ اللہ کی بندگی کریں، اور اس راہ میں کفار و مشرکین کی جانب سے جو بھی تکلیف پہنچے اسے خندہ پیشانی کے ساتھ برداشت کریں۔