سورة مريم - آیت 70
ثُمَّ لَنَحْنُ أَعْلَمُ بِالَّذِينَ هُمْ أَوْلَىٰ بِهَا صِلِيًّا
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
پھر یقیناً ہم ان لوگوں کو زیادہ جاننے والے ہیں جو اس میں جھونکے جانے کے زیادہ حقدار ہیں۔
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
اللہ تعالیٰ کہتے ہیں ہم زیادہ جانتے ہیں کہ وہ جہنم میں جلائے جانے کے زیادہ مستحق ہیں۔ چنانچہ پہلے انہیں جہنم میں ڈالا جائے گا پھر دوسرے جہنمی ڈالے جائیں گے۔