سورة مريم - آیت 53
وَوَهَبْنَا لَهُ مِن رَّحْمَتِنَا أَخَاهُ هَارُونَ نَبِيًّا
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
اور ہم نے اسے اپنی رحمت سے اس کا بھائی ہارون نبی بنا کر عطا کیا۔
تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ
(33) موسیٰ (علیہ السلام) پر اللہ تعالیٰ نے ایک دوسرا احسان یہ کیا کہ ان کی دعا قبول کر کے ان کے بڑے بھائی ہارون کو نبی بنا دیا۔ سورۃ طہ آیات (29، 30) میں ان کی دعا یوں نقل کی گئی ہے :﴿ وَاجْعَلْ لِي وَزِيرًا مِنْ أَهْلِي هَارُونَ أَخِي﴾ور میرا وزیر میرے کنبے میں سے متعین کردے، یعنی میرے بھائی ہارون کو، تو اللہ نے ان کی دعا قبول کرلی اور فرمایا : ﴿ قَالَ قَدْ أُوتِيتَ سُؤْلَكَ يَا مُوسَى ﴾ اے موسیٰ تیری مانگ پوری کردی گئی۔ (طہ : 36)