سورة مريم - آیت 48

وَأَعْتَزِلُكُمْ وَمَا تَدْعُونَ مِن دُونِ اللَّهِ وَأَدْعُو رَبِّي عَسَىٰ أَلَّا أَكُونَ بِدُعَاءِ رَبِّي شَقِيًّا

ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد

اور میں تم سے اور ان چیزوں سے جنھیں تم اللہ کے سوا پکارتے ہو، کنارہ کرتا ہوں اور اپنے رب کو پکارتا ہوں، امید ہے کہ میں اپنے رب کو پکارنے میں بے نصیب نہیں ہوں گا۔

تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی

(69) ابراہیم (علیہ السلام) نے کہا : آپ کا یہ گھر بار اور شہر چھوڑ کر کہیں اور جارہا ہوں، اور اللہ کے سوا جن معبودوں کی آپ لوگ عبادت کرتے ہیں میں ان سے اپنی دوری کا اعلان کرتا ہوں اور میں صرف اپنے رب کی عبادت کروں گا مجھے امید ہے کہ میرا رب میری دعا کو ضائع نہیں کرے گا، اور مجھے اہل و عیال عطا کرے گا جو غربت میں میرے انس و سکون کا باعث بنیں گے۔