سورة مريم - آیت 41

وَاذْكُرْ فِي الْكِتَابِ إِبْرَاهِيمَ ۚ إِنَّهُ كَانَ صِدِّيقًا نَّبِيًّا

ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد

اور اس کتاب میں ابراہیم کا ذکر کر، بے شک وہ بہت سچا تھا، نبی تھا۔

تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ

(23) یہاں سے ابراہیم (علیہ السلام) اور ان کے کافر باپ آزر کا واقعہ بیان کیا جارہا ہے، نبی کریم کو کہا گیا ہے کہ جو لوگ اپنے آپ کو ابراہیم کی اولاد کہتے ہیں اور اس پر فخر کرتے ہیں، ذرا انہیں آپ قرآن کریم میں ان کا وہ واقعہ سنا دیجیے جو انہیں اپنے باپ آزر کے ساتھ پیش آیا تھا جو مکہ کے بت پرستوں کی طرح بت پرست تھا اور ابراہیم بہت بڑے صدق و صفا والے اور اللہ کے نبی تھے،