سورة مريم - آیت 4
قَالَ رَبِّ إِنِّي وَهَنَ الْعَظْمُ مِنِّي وَاشْتَعَلَ الرَّأْسُ شَيْبًا وَلَمْ أَكُن بِدُعَائِكَ رَبِّ شَقِيًّا
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
کہا اے میرے رب! یقیناً میں ہوں کہ میری ہڈیاں کمزور ہوگئیں اور سر بڑھاپے سے شعلے مارنے لگا اور اے میرے رب! میں تجھے پکارنے میں کبھی بے نصیب نہیں ہوا۔
تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ
مفسرین لکھتے ہیں کہ یہ اللہ کی جناب میں ایک قسم کا توسل تھا کہ اے اللہ ! میں بوڑھا ہوچکا ہوں اور میری حالت قابل رحم ہوچکی ہے، اور اس سے پہلے تو میری دعائیں قبول کرتا رہا ہے، اس لیے اس بار بھی میری دعا قبول کرلے اور مجھے ناامید نہ کر۔