سورة الكهف - آیت 108
خَالِدِينَ فِيهَا لَا يَبْغُونَ عَنْهَا حِوَلًا
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
ان میں ہمیشہ رہنے والے ہوں گے، وہ اس سے جگہ بدلنا نہ چاہیں گے۔
تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ
جہاں ہمیشہ کے لیے رہیں گے، اور کبھی اور کسی حال میں بھی وہاں سے نکلنا نہیں چاہیں گے۔ صحیحین کی روایت ہے کہ نبی کریم نے فرمایا ہے : تم لوگ جب اللہ سے جنت مانگو تو فردوس مانگو جو جنت کا مرکزی اور اعلی مقام ہے، جنت کی ساری نہریں وہیں سے نکلتی ہیں۔ وہ جنت اتنی اچھی ہوگی کہ وہاں کا رہنے والا جنتی اسے چھوڑ کر کبھی بھی دوسری جگہ جانا نہیں چاہے گا۔ اے اللہ ! میں آپ سے جنت الفردوس کا سوال کرتا ہوں اپنے لیے، اپنے والدین کے لیے، اپنے اہل و عیال، بہن بھائیوں اور قرآن و سنت پر عمل پیرا تمام مسلمان بھائیوں کے لیے۔ آمین یا رب العالمین۔