سورة الكهف - آیت 97
فَمَا اسْطَاعُوا أَن يَظْهَرُوهُ وَمَا اسْتَطَاعُوا لَهُ نَقْبًا
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
پھر نہ ان میں یہ طاقت رہی کہ اس پر چڑھ جائیں اور نہ وہ اس میں کوئی سوراخ کرسکے۔
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
وہ رکاوٹ اتنی اونچی اور چکنی تھی کہ اس کے بعد یاجوج و ماجوج کا آنا بند ہوگیا، اور وہ اتنی موٹی اور سخت تھی کہ ان کے لیے اس میں سوراخ کرنا ناممکن ہوگیا،