سورة الكهف - آیت 91

كَذَٰلِكَ وَقَدْ أَحَطْنَا بِمَا لَدَيْهِ خُبْرًا

ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد

ایسے ہی تھا اور یقیناً ہم نے جو کچھ اس کے پاس تھا اس کا علم کی رو سے احاطہ کر رکھا تھا۔

تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ

(56) اللہ تعالیٰ نے ذوالقرنین کو دنیا میں بہت ہی اونچا مقام اور بڑی ہی عظیم سلطنت دی تھی جس کا کچھ حال اوپر بیان ہوا اس کی قوت، فوج کی کثرت تعداد اور دیگر مادی اور روحانی اسباب و وسائل کا صحیح اندازہ صرف اللہ کو ہی تھا۔