سورة الكهف - آیت 69

قَالَ سَتَجِدُنِي إِن شَاءَ اللَّهُ صَابِرًا وَلَا أَعْصِي لَكَ أَمْرًا

ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد

اس نے کہا اگر اللہ نے چاہا تو تو مجھے ضرور صبر کرنے والا پائے گا اور میں تیرے کسی حکم کی نافرمانی نہیں کروں گا۔

تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ

(41) موسیٰ (علیہ السلام) نے چونکہ طلب علم کا مصمم ارادہ کرلیا تھا اس لیے کہا کہ میں ان شاء اللہ آپ کے ساتھ صبر کروں گا، اور اپنی رائے کے خلاف ہونے کے باوجود آپ کے کسی فیصلہ کی مخالفت نہیں کروں گا۔