سورة الإسراء - آیت 98
ذَٰلِكَ جَزَاؤُهُم بِأَنَّهُمْ كَفَرُوا بِآيَاتِنَا وَقَالُوا أَإِذَا كُنَّا عِظَامًا وَرُفَاتًا أَإِنَّا لَمَبْعُوثُونَ خَلْقًا جَدِيدًا
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
یہی ان کی جزا ہے، کیونکہ بے شک انھوں نے ہماری آیات کا انکار کیا اور کہا کیا جب ہم ہڈیاں اور ریزہ ریزہ ہوگئے تو کیا واقعی ہم ضرور نئے سرے سے پیدا کر کے اٹھائے جانے والے ہیں؟
تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ
آیت (98) میں مذکورہ بالا مفہوم کی تائید ہے کہ ایسا برتاؤ ان کے ساتھ اس لیے ہوگا کہ انہوں نے اللہ کی آیتوں کا انکار کردیا تھا اور کہتے تھے کہ ہم جب مر کر صرف ہڈیاں اور راکھ ہوجائیں گے تو کیا ہمیں نئے سرے سے پیدا کر کے اٹھایا جائے گا؟