سورة الإسراء - آیت 90

وَقَالُوا لَن نُّؤْمِنَ لَكَ حَتَّىٰ تَفْجُرَ لَنَا مِنَ الْأَرْضِ يَنبُوعًا

ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد

اور انھوں نے کہا ہم ہرگز تجھ پر ایمان نہ لائیں گے، یہاں تک کہ تو ہمارے لیے زمین سے کوئی چشمہ جاری کرے۔

تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ

(58) کفار قریش جب قرآن جیسا کلام نہیں لاسکے اور اس دلیل کے سامنے اپنے آپ کو بالکل بے بس پایا تو دوسری نشانیوں کا مطالبہ کرنے لگے، جن میں سے بعض کا ذکر مندرجہ ذیل آیتوں میں آیا ہے، انہوں نے کہا کہ ہم تمہاری دعوت توحید پر اس وقت تک ایمان نہیں لائیں گے اور روز قیامت اور تمہاری نبوت کی اس وقت تک تصدیق نہیں کریں گے جب تک تم کوئی نشانی نہ پیش کرو یا تو زمین میں کوئی ایسا چشمہ جاری کردو جس کا پانی ہمیشہ جاری رہے،