سورة الإسراء - آیت 63
قَالَ اذْهَبْ فَمَن تَبِعَكَ مِنْهُمْ فَإِنَّ جَهَنَّمَ جَزَاؤُكُمْ جَزَاءً مَّوْفُورًا
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
فرمایا جا، پھر ان میں سے جو تیرے پیچھے چلے گا تو بے شک جہنم تمھاری جزا ہے، پوری جزا۔
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
تو اللہ تعالیٰ نے اس سے کہا کہ تم جو کرنا چاہتے ہو کرو، جو لوگ تمہاری پیروی کریں گے ان کا اور تمہارا ٹھکانا جہنم ہوگا، جو تمہارے اعمال کا پورا پورا بدلہ ہوگا