سورة الإسراء - آیت 10

وَأَنَّ الَّذِينَ لَا يُؤْمِنُونَ بِالْآخِرَةِ أَعْتَدْنَا لَهُمْ عَذَابًا أَلِيمًا

ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد

اور یہ کہ بے شک جو لوگ آخرت پر ایمان نہیں رکھتے ہم نے ان کے لیے دردناک عذاب تیار کر رکھا ہے۔

تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ

اور جو لوگ بعث بعد الموت اور آخرت میں جزا و سزا پر ایمان نہیں رکتھے، انہیں اس بات کی خبر دیتا ہے کہ اللہ نے ان کے لیے آگ کا عذاب تیار کر رکھا ہے۔