سورة النحل - آیت 40

إِنَّمَا قَوْلُنَا لِشَيْءٍ إِذَا أَرَدْنَاهُ أَن نَّقُولَ لَهُ كُن فَيَكُونُ

ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد

ہمارا کہنا کسی چیز کو، جب ہم اس کا ارادہ کرلیں، اس کے سوا نہیں ہوتا کہ ہم اسے کہتے ہیں ہو جاتو وہ ہوجاتی ہے۔

تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ

وہ جب کسی چیز کا ارادہ کرلیتا ہے تو ہوجا کہتا ہے اور وہ چیز ہوجاتی ہے، ممکن نہیں کہ کوئی شے اللہ کے اس قول کے بعد وجود میں نہ آئے، اور لوگوں کا دوبارہ زندہ کیا جانا اللہ کی مذکورہ بالا قدرت سے خارج نہیں ہے، اس لیے ممکن نہیں کہ اللہ چاہے اور مردے دوبارہ زندہ نہ ہوں، وباللہ التوفیق۔