بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ
اللہ کے نام سے جو بے حد رحم والا، نہایت مہربان ہے۔
سورۃ النحل مکی ہے، اس میں ایک سو اٹھائیس آیتیں اور سولہ رکوع ہیں۔ نام : اس کا نام آیت (68) İوَأَوْحَى رَبُّكَ إِلَى النَّحْلِ أَنِ اتَّخِذِي مِنَ الْجِبَالِ بُيُوتًا وَمِنَ الشَّجَرِ وَمِمَّا يَعْرِشُونَĬ سے ماخوذ ہے۔ زمانہ نزول : حسن، عکرمہ، عطا اور جابر بن عبداللہ کے نزدیک پوری سورت مکی ہے، ابن عباس اور ابو زبیر کے نزدیک تین آیتوں کے سوا پوری سورت مکی ہے، وہ آیتیں آیت (95) İوَلَا تَشْتَرُوا بِعَهْدِ اللَّهِ ثَمَنًا قَلِيلًاĬسے İيَعْمَلُونَĬ تک ہیں۔ قتادہ کے نزدیک پانچ آیتوں (110، 126، 127، 128، اور 141) کے علاوہ پوری سورت مکی ہے۔ اس سورت میں بھی عام سورتوں کی طرح اللہ کے ساتھ غیروں کو شریک بنانے کی تردید کی گئی ہے اور اللہ کی وحدانیت پر ایمان لانے کی دعوت دی گئی ہے، اور نبی کریم (ﷺ) پر ایمان نہ لانے پر زجر و توبیخ اور اس کے برے نتائج بیان کیے گئے ہیں۔